پاکستان کی خاتون کھلاڑی انیتا نے آسٹریلوی کھلاڑی کو باکسنگ مقابلے میں دی شکست

0
67
FB\ANITA KARIM

پاکستان کی خاتون کھلاڑی انیتا نے آسٹریلوی کھلاڑی کو باکسنگ مقابلے میں دی شکست
پاکستان کی پہلی خاتون کھلاڑی انیتا کریم نے بنکاک میں آسٹریلوی کھلاڑی Uyen Ha کو بین الاقوامی باکسنگ مقابلے میں ہرا دیا

وادی ہنزہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی پہلی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر انیتا کریم نے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے ایک مقابلے میں آسٹریلوی حریف یوئن ہا کو شکست دی ہے، انیتا اپنی آسٹریلوی حریف کے خلاف تینوں راؤنڈ جیتنے میں کامیاب رہیں،انیتا کے بھائی علمی کریم نے فخر کے ساتھ یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی انیتا پچھلے کچھ سال سے فیئرٹیکس ٹریننگ سینٹر پتایا میں تربیت لے رہی ہیں

انیتا نے جیتنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خود بھی ٹویٹ کی اور ساتھ ویڈیو بھی شیئر کی، انیتا کا کہنا تھا کہ اللہ کا بہت شکر ہے اورسب لوگوں کا شکریہ جنہوں نے محبت دی اور تعاون کیا انہوں نے اس یادگار فتح پر اپنی ٹیم کو بھی سراہا

سوشل میڈیا صارفین نے انیتا کو شاندار پرفارمنس پر مبارکباد دی ہے، انیتا کریم پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل ایم ایم اے فائٹر ہیں جو متعدد قومی اور بین الاقوامی مقابلے جیت چکی ہیں

انیتا کریم پاکستان میں 300 سے زیادہ پیشہ ورانہ ایم ایم اے فائٹرز میں واحد خاتون ہیں انیتا اسلام آباد میں اپنے بھائیوں کے قائم کردہ ایم ایم اے ٹریننگ سنٹر میں دیگر فائٹرز اور ٹرینرز کے ہمراہ تربیت حاصل کرتی ہیں ان کی پہلی پیشہ ورانہ لڑائی 2018 میں ہوئی تھی ،مشکل ترین کھیل کا حصہ بننے والی انیتا کریم کا کہنا ہے کہ وہ مکسڈ مارشل آرٹ کے کھیل کے ذریعے یہ میسج دینا چاہتی ہیں کہ خواتین کسی شعبے میں بھی مردوں سے کم نہیں ہیں اس سوچ کو اب ختم ہونا چاہئے کہ خواتین، مردوں کے تقابل میں کمزور ہیں

Leave a reply