بھکر،باغی ٹی وی( نامہ نگار اتباع رسول ملنگی )ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب شعیب ترین کا دورہ بھکر،انہوں نے علی الصبح ڈی پی اوبھکر محمد نوید اور ڈی سی بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کے ہمراہ ماڈل بازار،ضلع کونسل،سپورٹس جیمنیزیم،کوٹلہ جام اور دریا خان سپورٹس کمپلیکس کے فری آٹا پوائنٹس کا اچانک معائنہ کیا ۔ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب شعیب ترین نےفری آٹا پوائنٹس کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامی امور اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے آٹے کے حصول کیلئے آئے ہوئے افراد سے بات چیت کی اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت شہریوں میں مفت آٹا کی تقسیم بلاشبہ ایک تاریخی اقدام ہے جس سے کروڑوں پاکستانی مستفید ہورہے ہیں ۔ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب شعیب ترین نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فری آٹا پوائنٹس پر کئے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بہتر سروس کے نظام کو مزید موثر انداز میں برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ڈی پی او محمد نوید اور ڈی سی بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کو خصوصی تاکید کی کہ فری آٹا پوائنٹس پر نظم و ضبط کا بطور خاص رکھا جائے ۔قبل ازیں ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب شعیب ترین نے موقع پر موجود آٹے لینے کیلئے آئے ہوئے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام رجسٹرڈ افراد کو آٹا میسر ہوگا تمام شہری منظم انداز میں اپنی باری کا انتظار کریں تاکہ پوائنٹس انتظامیہ با آسانی آپکا حق آپ تک پہنچا سکے۔

Shares: