اسلام آباد: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آمنہ بلوچ کو وفاقی سیکریٹری وزارتِ خارجہ کے عہدے پر تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، آمنہ بلوچ 11 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ موجودہ سیکریٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی 10 ستمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ انہیں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔آمنہ بلوچ، جو حال ہی میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے یورپی یونین میں بیلجیئم میں تعینات تھیں، اس نئے عہدے پر فائز ہونے کے بعد اہم بین الاقوامی امور پر توجہ دیں گی۔

Shares: