لاہور ہائیکورٹ،خلیل الرّحمٰان قمر کے مقدمے میں سزا یافتہ مجرمہ آمنہ عروج کی سزا معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
خلیل الرّحمٰان قمر کے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروا دیا ،وکیل خلیل الرحمان قمر نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت دلائل کے لیے مہلت فراہم کرے ،جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی ،آمنہ عروج نے سزا کی معطلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے، آمنہ عروج سمیت دیگر نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں،آمنہ عروج ،ذیشان قیوم اور ممنون حیدر نے سات سات سال قید کے خلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ،اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔سزا معطل کی جائے
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ ،ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کا مقدمہ ،عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ،جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی ،صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،ایف آئی اے لاہور نے مقدمہ درج کررکھا ہے








