عدالت نے عمران خان کی دوسری درخواست نمٹا دی

0
46

عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں تھانہ سنگجانی کیس میں ان کی 3 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی ہے جبکہ عمران خان نے دوسری درخواست ضمانت پر عدالت سے معذرت کرلی جسکے بعد لاہور ہائیکورٹ نے معاملہ نمٹادیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت پر دستخط کی تصدیق کے متعلق معاملے میں تحریک انصاف کے چیئرمیں عمران خان کو 5 بجے تک پیش ہونے کا آخری موقع دیا تھا دیا۔ جبکہ عدالت عالیہ کے حکم پر سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قافلے کی صورت میں لاہور ہائیکورٹ پہنچے، ان کے ہمراہ کارکنوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

جب عدالت میں عمران خان کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے پوچھا کہ عمران خان اس وقت کہا ہیں؟ وکیل نے جواب دیا کہ درخواست گزار احاطہ عدالت میں موجود ہے جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ انہیں عدالت کے اندر پیش ہونا ہوگا۔
وکلاء نے دلائل دینا شروع کردیئے اور عدالت نے پوچھا کہ عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے سے کس نے روکا؟ جس پر ان کے وکیل نے کہا کسی نے نہیں روکا تاہم سیکیورٹی اہلکار تعاون نہیں کررہے تاہم لاہور ہائیکورٹ نے ایس ایس پی سیکیورٹی کو فوری طور پر عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
جس کے بعد جسٹس علی باقر نجفی نے پوچھا کہ آپ نے پرسوں درخواست گزار کو پیش کیوں نہیں کیا جبکہ مسٹر اظہر آپ خود بھی عدالت نہیں آئے۔ جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ افسوس سے کہتا ہوں آپ کے حکم پر عمل نہیں ہوا۔
عدالتی حکم پر عمران خان اپنی گاڑی سے اتر کر لنگڑاتے ہوئے کمرۂ عدالت میں داخل ہوئے جبکہ عدالت نے انہیں روسٹرم پر بلایا جہاں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر ابھی مجھے چلنے کی اجازت نہیں دے رہے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ اگر جھٹکا لگا تو پاؤں کو نقصان ہوسکتا ہے۔ اس پر جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ عام طور پر 10 دن کی اجازت دیتے ہیں۔ تاہم عمران خان نے مزید کہا کہ میری پارٹی کا نام ہی انصاف ہے اور مجھے عدالت سے یہی امید ہے جبکہ میں عدالتوں کا احترام کرتا ہوں۔
لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ سنگجانی کیس میں عمران خان کے عدالت میں پیش ہونے پر ان کی 3 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
علاوہ ازیں اس ایک کیس میں ضمانت ملنے پر عدالت کے باہر جمع پی ٹی آئی کارکنوں نے جشن منانا شروع کردیا۔

Leave a reply