پاکستانی مارشل آرٹس نے بھارتی حریف کو اوندھے منہ دے مارا، گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں نام بھی لکھوا لیا

0
55

پاکستانی مارشل آرٹس نے بھارتی حریف کو اوندھے منہ دے مارا، گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں نام بھی لکھوا لیا

باغی ٹی وی : راشد نسیم نے 3 منٹ میں 10 کلو وزن کیساتھ 159 مارشل آرٹس ککس ماریں، بھارتی کھلاڑی نارائن نے 138 ککس ٹارگٹ پر ہٹ کرکے عالمی ریکارڈ بنایا تھا

راشد نسیم نے گنیز ورلڈ ریکارڈ مقابلوں میں ایک مرتبہ پھر بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر 2021 کا پہلا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس طرح انفرادی طور پر ان کے ریکارڈ کی تعداد 64 ہو گئی ہے جبکہ ان کی اکیڈمی اب تک 78 ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکی ہے

راشد نسیم نے اس بار 3 منٹ میں 10 کلو وزن کے ساتھ 159 مارشل آرٹس ککس مار کر بھارتی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ چکنا چور کر دیا۔ بھارتی کھلاڑی نارائن نے 138 ککس ٹارگٹ پر ہٹ کرکے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ گینز ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ 2021ء کا پہلا اورانفرادی طور پر راشد نسیم کا 64 واں ریکارڈ منظور ہوگیا ہے۔
راشد نسیم نے واضح مارجن سے یہ ریکارڈ پاکستان کے نام کرایا۔

راشد نسیم کو حال ہی میں ’بروس لی آف پاکستان‘ کے لقب سے نوازنے والے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ادارے نے پہلے راشد نسیم سے خصوصی طور پر رابطہ کیا تھا ۔ راشد نسیم کا کہنا ہےکہ پاکستا ن کے لیے جلد از جلد 100ریکارڈ بنانا چاہتا ہوں۔

Leave a reply