امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدرژی جن پنگ کے مابین ملاقات آج ہو گی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر ژی جن پنگ کے مابین جی 20 اجلاس کے موقع پر ملاقات آج ہونی ہے. جی 20 کا اجلاس جاپان کے شہر واسا میں ہو رہا ہے.

چینی صدر سے ملاقات سے قبل ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ ڈیل ہو گی یا نہیں ہم بعد میں بتائیں گے ،پہلے ہمارے تعلقات بیہتر بہتر تھے، کچھ دوریاں پیدا ہوئی لیکن اب تعلقات مزید بہتر رکھنے کی کوشش کریں گے.

ملاقات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے معاشی معاملات کا کہنا تھا کہ جی ٹونٹی سمٹ کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر ژٰی جن پنگ کی ملاقات کے لیے دونوں طرف سے کوئی پیشگی شرائط نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا تھا کہ ‘چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر بڑی اچھی گفتگو ہوئی، ہم اگلے ہفتے جاپان میں جی-20 اجلاس میں ملاقات کریں گے ،ہماری ملاقات کے پیش نظر ہماری متعلقہ ٹیمیں مذاکرات شروع کریں گی.

واضح رہے کہ جون 2018 میں امریکی‌ صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے 50 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف متعارف کرایا تھا جس کی وجہ سےامریکا اور چین کے مابین تجارتی تنازع پیدا ہوگیا تھا

Shares: