اسٹبلشمنٹ اور امریکہ مسلم لیگ ن کو نہیں جتوا سکتی،امیر جماعت اسلامی

0
86

مسلم لیگی سن لیں، اسٹیبلشمنٹ اور امریکا آپ کو نہیں جتوا سکتے، عوام کو آٹا سونے کی قیمت پر مل رہا ہے، 8 فروری کو عوام دشمن جماعتوں کا سیاسی جنازہ نکلے گا۔
تونسہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں فلسطین پر ظلم و جبر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطین کے ساتھ ہے، اسلامی دنیا کو دعوت دی کہ غزہ کے لوگوں کا ساتھ دو۔ دنیا بھر کی انسانیت آج غزہ کے مسلمانوں کا ساتھ دے رہی ہے، آج غزہ کے مسلمانوں پر ظلم برپا ہے، غزہ کے مسلمانوں پر جہازوں سے بمباری کی جا رہی ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ غزہ کے نہتے مسلمانوں پر ٹینکوں کی چڑھائی ہے، روسی صدر مسلمان نہیں لیکن انہوں نے بھی غزہ کے معصوم بچوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری خود کو عوام کے سامنے پیش کریں، میں خود کو احتساب کے لیے عوام کے سامنے پیش کرتا ہوں۔

Leave a reply