امریکا ایران کے خلاف کیسی جنگ شروع کرنے جارہا

0
49

امریکا ایران کے خلاف کیسی جنگ شروع کرنے جارہا

ایرانی شہری دفاعی تنظیم کے سربراہ غلام رضا جلالی نے کہا کہ امریکا نے ایران کی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کے خلاف سائبر جنگ کا آغاز کر دیا۔

پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر رضا جلالی نے تہران میں نماز جُمعہ سے قبل ایک تقریر میں کہا کہ امریکا نے ایرانی سائبر انفراسٹرکچر پرباضابطہ طور پر سائبر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 جون کو ایرانی فوج کی طرف سے امریکا کےایک ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد امریکیوں نے ایران کے بنیادی ڈھانچے ، قدرتی گیس اور بجلی کی تنصیبات پرسائبرحملے شروع کر رکھے ہیں۔

دنیا ایرانی جارحیت کو لگام دے، امریکی صدر

واضح رہے کہ سعودی عرب میں آرامکو حملوں کے بعد ایران کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے. اس سلسلے میں‌امریکا ایران پر سخت پابندیاں‌لگار رہا ہے ادھر اسی طرح خلیج فارس میں بحری گزر گاہوں میں برطانوی تیل بردار جہاز کو اپنے قبضے میں لیے جانے اور اس کے عملے کو یرغمال بنانے پر بھی مغرب ایران سے ناراض ہے.اور حالیہ دنوں سعودی عرب میں آرامکو کمپنی پر حملوں کی وجہ سے مشرق وسطی میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے. امریکا ، اور اس کے اتحادی ایران کو سبق سکھانے کی باتیں کر رہے ہیں ، جبکہ ایران بھی ایسی صورت حال میں قرارا جواب دینے کا اعلان کر چکا ہے

امریکا ایران کی جگہ ہوتا توپابندیوں سے اس کا زوال ہو جاتا کمانڈر پاسداران انقلاب

Leave a reply