اہل فلسطین کی نسل کشی میں سہولت دینے والے امریکا نے پاکستان الزامات لگائے، خواجہ آصف
وزیر دفاع نے امریکی کانگریس کی قرار داد پر ردعمل دیا اور کہا کہ امریکی کانگریس نے بےقاعدگیوں کے دعوؤں کے بعد پاکستان کےانتخابات کی غیرجانبدرانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اہل فلسطین کی نسل کشی میں سہولت دینے والے امریکا نے پاکستان الزامات لگائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ اُس ملک کی جانب سے ہے، جو اس وقت اہل فلسطین کی نسل کشی میں سہولت دے رہا ہے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس اور ری پبلکن دونوں نے ہی ان انتخابات میں غیرملکی مداخلت اور دھاندلی کے الزامات لگائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیوں نہ امریکی انتخابات میں غیرملکی مداخلت اور دھاندلی کی تحقیقات کا اقوام متحدہ سے کہا جائے.