امریکی اہلکار سے معذرت ،دوغلی پارٹی کا مکروہ چہرہ سامنے آ گیا،حسن مرتضیٰ

0
64

لاہور:پیپلزپارٹی کے پنجاب میں سیئر صوبائی وزیر سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ امریکی اہلکار سے معذرت ،دوغلی پارٹی کا مکروہ چہرہ سامنے آ گیا. سید حسن مرتضیٰ نے سماجی رابظے کی ویب سایئٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف کو تیقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ تو ہم کوئی امریکہ کے غلام ہیں کہتے نہیں تھکتے تھے۔ ڈونلڈ لو کو دوستی کی پیشکش کرنیوالے خود کو میر جعفر کہیں گے یا میر صادق، سیئر صوبائی وزیر نے کہا کہ کپتان اور پیرنی کے کرتوت پوری قوم پر واضح ہو رھے ہیں.

سیئر صوبائی وزیر سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ توشہ خانے کا چور اپنے مخالفین پر گند اچھال کر سرخرو نہیں ہو سکتا،امپائرز پر جانبداری کا الزام لگانیوالے کو اپنے دور حکومت میں بھی شکست ہوئی تھی۔ تم مانو نہ مانو ،اتحادی حکومت کو اپنا مینڈیٹ منوانا آتا ہے۔ تحریک انتشار کو تباہ حال معیشت میں بہتری پسند نہیں ہے.انہوں نے کہا آئی ایم ایف کا اصل پٹے دار نیازی ہے جسکی سزا ساری قوم بھگت رہی ہے۔

علاوہ ازیں سینئر صوبائی وزیر سید حسن مرتضی کی قیادت میں پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور ان کی دادی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی،

مزید برآں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اھتمام پانچ جولائی کے یوم سیاہ پر ملک بھر کی طرح وسطی پنجاب کے چھ ڈویژنوں اور 24اضلاع میں پارٹی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمنار،ریلیوں اور جلسوں کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ڈکٹیٹر ضیاء الحق کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت پر شب خون مارنے کیخلاف احتجاج کیا جائیگا۔

اس سلسلے میں پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام 4جولائی بروز پیر 11بجے ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم لاہور ہائیکورٹ بار میں ہونے والے یوم سیاہ کے سیمنار سے سینئر صوبائی وزیر سید حسن مرتضی بطور مہمان خصوصی خطاب کرینگےجبکہ چیئر مین اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بار کونسل راحیل کامران چیمہ نے5جولائی کے سقوط جمہوریت پر 5جولائی بروز منگل 12:00 بجے دن ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم لاھور ھائیکورٹ میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا ہےجسمیں پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ،سابق صدر سپریم کورٹ بارعلی احمد کرد،سینئر تجزیہ کار،ایاز امیر،امجد اقبال خان ، چوہدری مبشر رحمان اور ذوہیب بٹ خطاب کرینگے. ۔

Leave a reply