امریکی و برطانوی فوج کے یمن میں 73 مقامات پر حملے

0
161
attack

یمن کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کی جانب سے یمن میں 73 مقامات پر حملے کئے گئے، ان حملوں میں پانچ افراد کی موت ہوئی جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے

یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق امریکہ و برطانیہ کے طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعا،حدیدہ، سعدہ، حجہ اور تعزپر بمباری کی،ان حملوں میں پانچ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے، دوسری جانب حوثیوں نے یمن کے ساحل کے قریب ایک اور بحری جہاز پر حملہ کیا ہے، امریکہ و برطانیہ کے حملوں کے جواب میں یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ” بحیرہ احمر میں امریکی جہاز کو میزائل حملے کا نشانہ بنا کر غرق کر دیا گیا ہے”

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل الیکس نے یمن کارروائی سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں 16 مقامات پر 60 حملے کیے گئے جن میں کمانڈ پوسٹ، اسلحہ ڈیپو، لانچ نظام، اسلحہ فیکٹریوں اور ائیرڈیفنس کونشانہ بنایا گیا،

امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی حوثیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں نے جارحانہ رویہ برقرار رکھا تو جوابی کارروائی کریں گے،

دوسری جانب یمن کے صدر فیلڈ مارشل مہدی المشاط نے حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور برطانیہ کو حملوں کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی،یمنی صدر نے اسرائیل جانے والے ہر جہاز کو نشانہ بنانے کاعزم دہراتے ہوئے واضح کیا کہ آج سے فلسطینی خود کو جنگ میں تنہا نہ سمجھیں

یمن پر بمباری کیخلاف دارالحکومت صنعا میں دس لاکھ سے زائد افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا، برطانیہ اور اسرائیل سے جارحیت کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا

اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے کہا کہ تمام ریاستوں نے یمنی سرزمین پر بڑے پیمانے پر حملہ کیاہے،روسی سفیر کا کہنا تھا کہ یہ ملک کے اندر کسی گروہ پر حملے کی بات نہیں بلکہ پورے ملک کے لوگوں پر حملے کی بات ہے، حملوں کیلئے جنگی جہاز اور آبدوزیں بھی استعمال کی گئی ہیں

Leave a reply