امریکی محکمہ دفاع نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی معروف کمپنی اوپن اے آئی کے ساتھ 20 کروڑ ڈالر مالیت کا معاہدہ کر لیا ہے، جس کا مقصد اے آئی ٹیکنالوجی کو فوجی شعبے میں استعمال کرنا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اس معاہدے کے تحت اوپن اے آئی امریکی فوج کے لیے ایسے جدید اے آئی ماڈلز تیار کرے گا جو جنگی محاذوں اور انتظامی معاملات میں قومی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوں گے۔یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی محکمہ دفاع نے براہِ راست اوپن اے آئی کے ساتھ فوجی نوعیت کا کوئی معاہدہ کیا ہے۔
اوپن اے آئی کے ترجمان کے مطابق معاہدے کے تحت یہ دکھایا جائے گا کہ جدید اے آئی کس طرح حکومتی کارکردگی کو بہتر بنا سکتی ہے۔ ان میں فوجی اہلکاروں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی، سائبر دفاع کو مضبوط بنانا اور دیگر اہم امور شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ میٹا، اوپن اے آئی اور پیٹر تھیئل کی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی پالینٹیر سمیت کئی امریکی کمپنیاں اب فوجی ٹیکنالوجی کے شعبے میں داخل ہو چکی ہیں اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی دوڑ میں مصروف ہیں۔
وزیرآباد میں غیر قانونی پیٹرول ایجنسی پر دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی
آپریشن بنیان مرصوص میں عوام کا کلیدی کردار، بھارتی عزائم خاک میں ملا دیے، ترجمان پاک فوج
غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری، امداد کے منتظر 74 فلسطینی شہید، 200 زخمی
نائجیریا میں مسلح افراد کا خوفناک حملہ، بینو ریاست کے گاؤں میں 100 افراد ہلاک