امریکی نائب وزیر خارجہ کی آج پاکستان آمد ، اہم امور پر ہوگی بات

0
51

امریکی نائب وزیر خارجہ کی آج پاکستان آمد ، اہم امور پر ہوگی بات

باغی ٹی وی : امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز آج پاکستان آئیں گی، پاکستانی حکام سے باہمی امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز آج پاکستان آئیں گی اور 22 جنوری تک پاکستان میں قیام کریں گی۔ ایلس ویلز پاکستان کے سینئر حکام اور سول سوسائٹی سے ملیں گی،امریکی نائب وزیر خارجہ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر بات کریں گی ،ایلس پاکستانی حکام کے ساتھ علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو کریں گی۔

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

واضح رہے کہ وزیر خارجہ نیویارک گئے جہاں ان کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ،صدر سیکورٹی کونسل اور صدر جنرل اسمبلی کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں جن میں انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور پاکستان کے خدشات کو بار_دگر باور کروایا
وزیر خارجہ نے اپنے دورہ ء امریکہ کے دوسرے مرحلے میں امریکی سینٹ کے سینیئر اراکین ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو، امریکی مشیر برائے قومی سلامتی اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں؛

Leave a reply