امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کے مسئلہ پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کر دی
باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک بار کشمیر کے حوالہ سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی بات کی ہے. ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کا انحصار باھرتی وزیراعظم نریندر مودی پر ہے، میری پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ایک اچھی ملاقات ہوئی ہے، عمران خان اور نریندر مودی دونوں شاندار شخصیات ہیں۔ اگر وہ چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کو حل کرنے میں کوئی ان کی مدد کرے اور میں نے پاکستان سے اس سلسلےمیں بات کی اور بھارت سے بھی بات چیت کی تھی یہ ایک طویل عرصے سے جاری رہنے والا مسئلہ ہے اگر میں کرسکا اور اگر انہیں میری ضرورت ہوئی تو میں ضرور مدد کروں گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جب امریکہ کا دورہ کیا اس وقت بھی ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی .امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر میں مدد کرسکا تو مسئلہ کشمیر پر ثالث کا کردار ادا کرنا پسند کروں گا،
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی محاذ پر یہ کامیابی عمران خان کی مخلصانہ قیادت اور کامیاب سفارت کاری کے باعث ممکن ہوئی ہے
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ ثالثی سے راہ فرار اختیار کی، کشمیر متنازعہ اور حل طلب مسئلہ ہے
مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹرمپ کی ثالثی کا خیرمقدم کیا ہے۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر بات چیت کی ضرورت ہے اور جموں و کشمیر کے عوام ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔