مزید دیکھیں

مقبول

امریکی ڈرون حملہ، بغداد میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر کی چار ساتھیوں سمیت موت

امریکہ نے عراق پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر کی چار ساتھیوں سمیت موت ہوئی ہے

امریکہ نے عراقی کمانڈر کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ساتھیوں سمیت گاڑی میں سفر کر رہے تھے،بغداد میں امریکی ڈرون حملے سے عراقی ملیشیا کے کمانڈر مشتاق جواد کاظم الجواری کی موت ہوئی ہے،پینٹاگون کے مطابق جواد کاظم الجواری عراقی ملیشیا حرکتہ النجبہ کے کمانڈر تھے جو امریکی اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے، امریکا نے یہ حملہ اپنے دفاع میں کیا ہے اور اس حملے میں کسی بھی شہری کو نقصان نہیں پہنچا ہے

امریکا کی جانب سے کارروائی پر عراقی حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے،عراقی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ عراقی سکیورٹی سے متعلق تنظیم پر بلاجواز حملہ کیا گیا

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل اور حماس جنگ کی وجہ سے خطے میں پہلے ہی کشیدگی بڑھ چکی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ تنازع اردگرد کے ممالک تک پھیل سکتا ہے،

قبل ازیں بغداد میں مشتاق طالب السعیدی بھی امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے ہیں،امریکی فوج اور بغداد میں امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں نے فوری طور پر تبصرہ نہیں کیا،ملیشیا کے دو اہلکاروں کے مطابق حملے میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے،السعیدی ملیشیا کے ایک اور افسر کے ساتھ پی ایم ایف کے رکن النجابہ ملیشیا کے ہیڈ کوارٹر کی طرف گاڑی میں جا رہے تھے کہ گاڑی پر حملہ کیا گیا اور دونوں ہلاک ہو گئے.

ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

عراق میں ایئر بیس پر حملے میں تین امریکی اہلکار زخمی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan