امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی ہوں گی آج پاکستانی حکام سے ملاقاتیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔ سینئر اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔
ایلس ویلز وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت دیگر سینئر حکومتی حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقاتیں کریں گی۔
امریکی نائب معاون وزیر خارجہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی اور علاقائی تحفظات کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری اور افغانستان میں قیام امن پر بھی بات چیت ہوگی۔
اس موقع پر حالیہ ایران امریکا کشیدگی، افغان مفاہمتی عمل اور طالبان مذاکرات پر گفتگو ہوگی جبکہ پاکستان کو فوجی امداد اور ٹریننگ کے معاملات بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد پہنچنے پر ایلس ویلز اور ان کے وفد کا دفتر خارجہ اور امریکی سفارت خانے کے حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔ امریکا کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز 22 جنوری تک پاکستان میں چار روز قیام کریں گی
ایلس ویلز نے پاکستان سے قبل بھارت کا تین روزہ دورہ کیا،وہ پہلے بھارت کے دورے پر گئی تھیں جس کے بعد پاکستان آئی ہیں، ایلس ویلز پاکستان میں ایف اے ٹی ایف کے معاملات کو بھی دیکھ رہی ہیں،
ایلس ویلز پاکستان کیوں آ رہی ہے؟ ایسی حقیقت سامنے آئی جسے سن کر ہر پاکستانی غصہ میں آ جائے