امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ انڈوپیسیفک خطے سے جڑے رہنا امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، اور واشنگٹن اس خطے میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مارکو روبیو اپنے پہلے ایشیائی دورے کے دوران جنوب مشرقی ایشیا میں مختلف ہم منصبوں سے ملاقات کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے واشنگٹن کی پالیسی ترجیحات سے متعلق وضاحت پیش کی۔انہوں نے کہا کہ امریکا آسیان کا ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے اور مستقبل میں ان تعلقات کو کسی تیسرے فریق کی منظوری کے بغیر طویل المدتی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا۔
مارکو روبیو نے کوالالمپور میں 10 رکنی آسیان تنظیم کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی، جس میں آسٹریلیا، چین، یورپی یونین، جاپان، روس اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک کے نمائندے بھی شریک تھے۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ ممکن ہے وہ آسیان کانفرنس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ انڈوپیسیفک خطے پر امریکی توجہ کی تجدید کا حصہ ہے تاکہ مشرق وسطیٰ اور یورپ کے تنازعات سے ہٹ کر اس اہم خطے کو مرکز بنایا جا سکے۔
لورالائی کے قریب مسافروں کے اغواء کی اطلاع، فورسز کا سرچ آپریشن جاری
استنبول: خاتون سیاح کو ہراساں کرنے پر آئس کریم فروش گرفتار، دکان سیل
2 لاکھ سے زائد نقد لین دین پر 20.5 فیصد ٹیکس کی خبر بے بنیاد
وزیراعظم سے علی بابا وفد کی ملاقات، پاکستانی مصنوعات کی عالمی مانگ کا اعتراف