گوجرہ: ایک سیاسی شخصیت کی طرف سے میرے رقبہ پر ناجائز قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے -چوہدری سیف اللہ چیمہ ایڈووکیٹ

گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ ) سیاسی شخصیت کی طرف سے میرے رقبہ پر ناجائز قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر بار چوہدری سیف اللہ چیمہ ایڈووکیٹ نے اپنے چیمبر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیاکہ سابق تحصیل ناظم اسدزمان چیمہ ان کے رقبہ پر ناجائز قبضہ کرنے کے درپے ہے اس سلسلہ میں عدالت میں کیس دائر ہے اور حکم امتناعی جاری ہے میں نے اس بارے مقامی پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر کو بھی آگاہ کیاہے انہوں نے سابق تحصیل پر ناظم پر الزامات کی بوچھاڑ کردی اور حکام بالا کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیامحمد سیف اللہ چیمہ نے کہاکہ وہ اسد زمان چیمہ کی مبینہ جعلی ڈگری کے کیس کی وہ خودپیروی کریں گے۔اور آئندہ آنے والے عام انتخابات میں اسدزمان چیمہ کی ہر فورم پر مخالفت کی جائیگی۔سابق تحصیل ناظم اسدچیمہ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قراردیا ہے۔

Comments are closed.