پاکستانی پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانیوالا ایرانی شہری گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانے کی کوشش کرنیوالے ایرانی شہری کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے امیر یوسف نامی ایرانی شہری کو طیارے سے آف لوڈ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے وزٹ ویزے پر یو اے ای جا رہا تھا، دوران تفتیش ملزم اپنے خاندان سے متعلق مکمل طور پر لاعلم تھا، دوران تفتیش وہ اپنی جائے پیدائش اور دیگر متعلقہ سوالات پر بھی حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا۔ملزم کے پاس پاکستان پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ نادرا سے جاری قومی شناختی کارڈ بھی ہے۔
طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کی جانب سے تشدد، طالبات کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے، جس سے مزید تحقیقاتی جاری ہیں۔
ادھروفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عراق جانے والے زائرین کے مسائل پر بات چیت کیلئے عراقی وزیر داخلہ مارچ میں پاکستان آ رہے ہیں۔
کتے کو نام سے نہ پکارنے پرمالک نے پڑوسی کو قتل کر یا
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نواسہ رسول کے چہلم پر عراق جانے والے زائرین کے مسائل وزیر اعظم شہباز شریف کے علم میں آئے تو انہوں نے فوری نوٹس لیا اور انکے حل کی ہدایات جاری کیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم کی ہدایت پر عراقی وزیر داخلہ سے رابطہ کیا ہے، عراقی وزیر داخلہ مارچ میں پاکستان آ رہے ہیں۔
قصور:2 سگے بھائیوں سمیت4 افراد دم گھٹنےسےجاں بحق
وزیر داخلہ نے کہا عراقی حکومت اور زائرین کے مابین کوئی چیز تحریری نہیں سب کچھ زبانی ہے، ہم ساری چیزیں ان سے بلیک اینڈ وائٹ طے کریں گے تاکہ پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کو مسائل درپیش نہ آئیں، اسی سال مارچ میں زائرین کو دپیش مسائل حل ہو جائیں گے۔