باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کے لیے پاکستان کا دورہ ایک ناقابل فراموش اور خوشگوار تجربہ ثابت ہوا،بابا گورونانک کے 553ویںجنم دن کی تقریبات کے دوران صفائی ستھرائی،فول پروف سیکورٹی ،جامع ٹریفک پلان ودیگر بہترین انتظامات کرنے پرتمام ضلعی محکمہ جات مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ رانا امجد علی،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ آصف اقبال،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مسعود بھٹی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد راشد خان،سی او ضلع کونسل ساجد مشرف،سی او میونسپل کمیٹی راﺅ انوار سمیت محکمہ اوقاف ،ڈی آر ٹی اے، ریسکیو1122، مارکیٹ کمیٹی ،زراعت،پی ٹی سی ایل ،ریلوے ودیگر محکمہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اس موقع پر بابا گورونانک کی جنم دن تقریبات کے دوران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے والے محکمہ جات کی کاوشوں کو سراہا جبکہ ناقص کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں کو اپنی کارکردگی کو بہترکرنے کی بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ آئندہ جہاں جہاں یاتریوں کی رہائش گاہوںکا انتظام ہواکرے گا وہاں صفائی ستھرائی کے لیے اضافی عملہ تعینات کیا جایا کرے گااوریاتریوں کو ریلوے اسٹیشن یا پارکنگ سے گوردوارہ جات تک رسائی کے لیے مزید بہترین ٹرانسپورٹ کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ سے سیکورٹی پاسسز کے حامل سرکاری اہلکاران ،میڈیاودیگر کے لیے علیحدہ انٹری گیٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا

ننکانہ : دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کے لیے پاکستان کا دورہ ایک ناقابل فراموش اور خوشگوار تجربہ ثابت ہوا- ڈپٹی کمشنر

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی3 سال قبل

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں