مزید دیکھیں

مقبول

این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق کیس میں آر او نے کہا کہ 337 پولنگ سٹیشن کے نتائج جو بعد میں ملے وہ واٹس ایپ پر آچکے تھے،این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنز کا کوئی رزلٹ تبدیل نہیں ہوا،

الیکشن کمیشن میں این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے این اے 75 کے امیدوار اسجد ملہی وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے،مسلم لیگ ن کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے این اے 75 میں دوبارہ پولنگ کی استدعا کردی۔

وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ڈی ایس پی کوانتخابی مہم کے دوران لگا کررولزکی خلاف ورزی کی گئی،آرٹیکل 220 کے تحت انتخاب کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،پولنگ کے روزحلقہ میدان جنگ بناہواتھا،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن 20 پولنگ سٹیشن کے بجائے حلقے کے انتخاب کی تحقیق کرے۔

ریٹرننگ افسراین اے 75 الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو گئے،الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسرکی رپورٹ فریقین کودینے کی ہدایت کردی، آراو نے کہا کہ صبح 3 بجکر37 منٹ تک 337 پولنگ سٹیشن کے نتائج جمع ہوچکے تھے، 20 پولنگ سٹیشنزکے نتائج نہیں مل رہے تھے،20 پولنگ اسٹیشن کے نتائج واٹس ایپ پرتاخیر سے ملے،واٹس ایپ پرنتائج تاخیر سے ملنے پر خدشہ پیدا ہوا۔آر او نے کہا کہ 337 پولنگ سٹیشن کے نتائج جوبعد میں ملے وہ واٹس ایپ پر آچکے تھے،این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکاکوئی رزلٹ تبدیل نہیں ہوا،رات کوساڑھے3 بجے لیگی امیدوارنے شکایت کی۔ جو نتیجہ ایجنٹس کو دیا گیا وہی نتیجہ درست نکلا،

ممبر سندھ نے کہا کہ کیا پریذائیڈنگ افسران تربیت یافتہ تھے؟ ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسران کو تربیت فراہم کی تھی،

ریٹرننگ افسر نے کہا کہ 4 پولنگ سٹیشن کے نتائج پرپریذائیڈنگ افسرکے دستخط ہیں،کچھ پولنگ سٹیشنزکے نتائج میں انگوٹھوں کے نشان نہیں ہیں، آر او نے کہاکہ ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ والے روز 12 بجے جھگڑا ہوا، دوپہرکوفائرنگ کے واقعہ میں 2 نوجوان جاں بحق ہوئے، جاں بحق افرادمیں ایک ن لیگ اوردوسراپی ٹی آئی کاکارکن تھا،فائرنگ کے بعد متعلقہ سٹیشن پر 30 منٹ میں پولنگ شروع کرا دی تھی۔

رکن الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ آپ نے تاخیرسے پہنچنے والے پریذائیڈنگ افسرسے پوچھ گچھ کی؟ آر او نے کہاکہ تمام 20 پولنگ سٹیشن کے پریذائیڈنگ افسران سے پوچھ گچھ کی،کچھ نے کہا گاڑی خراب تھی،کسی نے کہا موسم خراب تھا،20 پولنگ سٹیشنزکے پریذائیڈنگ افسران کے بیان ریکارڈ کر لیے،رکن الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ محکمہ موسمیات سے دھند سے متعلق رپورٹ لی تھی؟ ریٹرننگ افسرنے دھندسے متعلق سوال کا کوئی جواب نہ دیا۔

آر او نے کہاک ہ جب نتائج دینے آئے توپریذائیڈنگ افسران سے پوچھ گچھ کی،رکن پنجاب نے کہا کہ موبائل کمپنیوں سے چیک کرایا 20 پریذائیڈنگ افسران کی لوکیشن کیاہ ے؟ریٹرننگ افسران نے کہا کہ یہ تواب بھی چیک کرائی جا سکتی ہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کیساتھ اس وقت کیا ہوا تھا فون پرگھبرائے ہوئے تھے،ریٹرننگ افسر نے کہا کہ ریٹرننگ افسردفترکے باہرہجوم تھا،لوگوں کے رش کی وجہ سے تصادم کا خطرہ تھا،

الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ کیاانتظامیہ آپ سے تعاون کررہی تھی؟ آر او نے کہاکہ ہجوم بہت زیادہ تھا،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ریٹرننگ افسراب اپنے موقف سے ہٹ رہے ہیں،ریٹرننگ افسر نے کہ اکہ انتظامیہ نے تعاون کیاتھا۔الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ کیاآپ پہلی بارآراوبنے؟ریٹرننگ افسر نے کہا کہ نہیں میں تیسری بارآراوبنا ہوں۔الیکشن کمیشن کے تمام انتظامات مکمل تھے،

مسلم لیگ ن کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی این اے 75میں دوبارہ الیکشن کرانے کی استدعا کر دی، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ صرف 20پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ الیکشن مناسب نہیں ،الیکشن کے روز پورے حلقے میں حالات کشیدہ کیے گئے،

نوشین افتخار نے کہا کہ الیکشن کمیشنپولنگ روکنے کی شکایت پر ڈی ایس پی نے مجھ سے دست درازی کی ،میری چادر کھینچی گئی مجھے کہاں گیا یہاں سے چلی جاؤ نہیں تو گولی مار دینگے،کئی اسٹیشنز پر،3،3گھنٹے پولنگ بند کرائی گئی مجھے پولنگ اسٹیشنز نہیں جانے دیا گیا

مسلم لیگ کی طرف سے الیکشن کمیشن میں الیکشن ڈے پر حالات کشیدہ ہونے کی ویڈیوز پیش کر دی گئیں،الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران ویڈیوز دکھائی گئیں ،نوشین افتخار نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران میرے بھائی کو گرفتار کیاگیا ،پولیس نے میرے بچوں کے سامنے میری گاڑی کا گھیراؤ کیا، بطور خاتون مجھے کمزور سمجھ کر ڈرانے کی کوشش کی گئی کیا ایک خاتون کا حق نہیں وہ الیکشن لڑ سکے، ڈسکہ کی عوام کو جمہوری عمل اور ووٹ کے حق سے روکا گیا،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan