ہاتھیوں اور مگرمچھوں سمیت سیکڑوں بڑے جانوروں پر مشتمل اننت امبانی کا زو اسکینڈل بے نقاب،ہوگیا،جسکےبعدبھارت کی سپریم کورٹ نے ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کے زیرِ انتظام قائم بڑے ذاتی چڑیا گھر "ونتارا” میں مبینہ غیر قانونی جانوروں کی درآمد اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

انڈیا کی سینٹرل زو اتھارٹی نے بتایایہ چڑیا گھر، جسے دنیا کا سب سے بڑا "وائلڈ اینیمل ریسکیو سینٹر” قرار دیا جاتا ہے، گجرات میں ریلائنس کے آئل ریفائنری کمپلیکس کے قریب بنایا گیا ہے اس میں تقریباً 200 ہاتھی، 50 ریچھ، 160 شیر، 200 شیرِ بنگال، 250 تیندوے اور 900 مگرمچھ سمیت ہزاروں نایاب اور خطرے سے دوچار جانور رکھے گئے ہیں-

علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، جیل منتقل

جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے اس منصوبے پر شدید تنقید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں خطرناک اور نایاب جانوروں کو ریفائنری کے قریب خشک اور تپتی زمینوں میں قید کرنا جنگلی حیات کے اصولوں کے خلاف ہے، خاص طور پر اس لیے کہ ان جانوروں کو دوبارہ قدرتی ماحول میں واپس چھوڑنے کا کوئی منصوبہ سامنے نہیں آیا۔

پیر کو بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ اس نے ریٹائرڈ ججوں کی سربراہی میں ایک پینل تشکیل دے دیا ہے، جو اس بات کی تحقیقات کرے گا کہ جانوروں خصوصاً ہاتھیوں کو کس طرح غیر قانونی طور پر حاصل کیا گیا، جنگلی حیات کے قوانین کی کس حد تک خلاف ورزی ہوئی، اور آیا اس منصوبے میں منی لانڈرنگ کے شواہد موجود ہیں یا نہیں۔

سیلابی صورتحال میں بالی ووڈ سے متاثرہ ہندوستانی فوج کاجعلی فوٹو شوٹ، ویڈیو

یہ کیس اس لیے بھی نمایاں ہے کہ ونتارا کو اننت امبانی کی شادی کے بعد بڑے پیمانے پر میڈیا کوریج ملی تھی، جب اسے بھارت میں "عالمی معیار کا وائلڈ لائف پراجیکٹ” قرار دیا گیا تھا۔ تاہم اب یہ منصوبہ قانونی جانچ پڑتال کی زد میں ہے۔

Shares: