پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم کام کر رہا ہے، عوام کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن انتشار معیشت کو نقصان پہنچاتا ہے۔
15 ستمبر کو پلندری میں مختلف جامعات کے ایک ہزار سے زائد طلبا اور اساتذہ سے خطاب کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوالات کے جواب دیے، جن کے چند حصے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ اگر ریاست ٹیکس وصول نہیں کرے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے ادا ہوں گی، کیونکہ آزاد کشمیر کے 30 فیصد سے زائد افراد سرکاری ملازمت سے وابستہ ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے اشاریے بہت بہتر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے کشمیر کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے، پاکستان کا خواب دیکھنے والے کا تعلق بھی کشمیر سے تھا، اور پاک فوج میں بڑی تعداد میں کشمیری افسران اور جوان خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کشمیر کا مستقبل "کشمیر بنے گا پاکستان” ہے۔
افغانستان ،طالبان نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بند کر دیں
قومی اسمبلی نے آسان کاروبار بل 2025 منظور کرلیا
شہباز شریف کا غزہ کے لیے ٹرمپ کے امن منصوبے کا خیر مقدم