غزہ سٹی میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں الجزیرہ کے سینئر صحافی انس الشریف سمیت پانچ صحافی شہید ہوگئے۔

حملہ الشفا اسپتال کے سامنے ایک خیمے پر کیا گیا جہاں صحافی موجود تھے۔ شہداء میں الجزیرہ کے چار دیگر ارکان اور مقامی فری لانس صحافی محمد الخالدی بھی شامل ہیں۔پاکستان نے اس حملے کو بین الاقوامی انسانی اور حقوق کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری عالمی اقدام کا مطالبہ کیا۔ قطر نے اسے "ناقابلِ تصور جرم” قرار دیا جبکہ برطانیہ نے صحافیوں کو بار بار نشانہ بنانے پر شدید تشویش ظاہر کی۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کے دوران اب تک کم از کم 242 فلسطینی صحافی شہید ہو چکے ہیں۔ ایران نے دنیا سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو اس حملے پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔عالمی صحافتی و انسانی حقوق کی تنظیموں جن میں رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز، کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس، فریڈم آف دی پریس فاؤنڈیشن اور ایمنسٹی انٹرنیشنل شامل ہیں، نے اسرائیل کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے آزادانہ تحقیقات اور جنگی جرائم پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، انٹیل سی ای او ٰ کی استعفیٰ ٹالنے کی کوشش

قومی اسمبلی،اقلیتوں کے قومی دن پر قرارداد متفقہ طور پر منظور

ملک میں 7 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی دستیاب، اویس لغاری کا انکشاف

پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کا امکان

Shares: