لاہور: مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور کی جماعت نے سکاٹ لینڈ میں کامیابی حاصل کر لی-
باغی ٹی وی : رودرگلن اور ہیملٹن کے ضمنی انتخاب میں سکاٹش لیبر نے ویسٹ منسٹر سیٹ جیت لی،سابق گورنر چوہدری سرور نے کامیابی پر اپنے بیٹے انس سرور کو مبارکباد دی کہا کہ امید ہے لیبر پارٹی کی فتح سے سکاٹش سیاست بنیادی طور پر بدل جائے گی،یقین ہے کہ انس اپنی محنت جاری رکھیں گے۔
سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رودرگلن اور ہیملٹن کے ضمنی انتخاب میں سکاٹش لیبر پارٹی کا میدان مارنا ناقابل یقین ہے، چوہدری انس سرور اور ا ن کی سکاٹش لیبر پارٹی تاریخی کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے-
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے لیبر پارٹی کی فتح سے سکاٹش سیاست بنیادی طور پر بدل جائے گی۔اور سکاٹ لینڈ میں تقسیم کا خاتمہ ہو گا ۔ چوہدری سرور نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ انس اپنی محنت جاری رکھیں گے اور اپنی پارٹی کو شہرت کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے-
سکم،سیلاب سے تباہی،بھارتی فوج کے سات اہلکاروں سمیت 56 ہلاکتیں
واضح رہے کہ انس سرور 16 سال کی عمر میں سکاٹش لیبر پارٹی کے رکن بن گئے تھے، لیکن سیاست تو پہلے ہی سے ان کے خون میں رچی بسی تھی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے برطانیہ منتقل ہونے والے ان کے والد چوہدری محمد سرور کو ہاوس آف کامنز کی تاریخ میں پہلا مسلمان رکن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے چوہدری محمد سرور سنہ 1997 اور 2010 کے درمیان گلاسکو سے برطانوی پارلیمان کے رکن منتخب ہوتے رہے، یہاں تک کہ ان کے بیٹے انس نے ان کی جگہ لیتے ہوئے اسی نشست پر کامیابی حاصل کی۔
گلاسگو یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد انس سرور نے رکن اسمبلی بننے سے قبل پانچ سال تک پیسلے میں دانتوں کے ڈاکٹر کے طور پر کام کیا انس 2010 سے 2015 تک گلاسگو کے مرکزی رکن پارلیمنٹ تھے اور وہ نیو لیبر کے گورڈن براؤن کیمپ کا حصہ تھے۔