پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کی ہے
بلاول زرداری نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہیں ،کیا پاکستان اور بھارت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے پر بات نہیں کرسکتے ؟پاکستان اور بھارت کے عوام کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنا ہوگا، زندہ رہنے کے لیے پاکستان اور بھارت کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے مل کر نمٹنا ہوگا،دہشت گردی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے ہم بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں،اہم معاملات کو نظر انداز کرنے پر کیا آنے والی نسلیں دونوں حکومتوں کو معاف کریں گی؟
واضح رہے کہ ایس سی او سربراہی اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر آئے، انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی، سربراہی اجلاس میں شریک ہوئے اور خطاب کیا، بھارتی سفارتخانے میں مارننگ واک کی،پودا لگایا تا ہم حکومتی سطح پر پاک بھارت کوئی ملاقات نہ ہوئی،
گزشتہ روز بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ جب بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کی میزبانی کررہاتھا تو میں نے شرکت کی تھی،ہماری بھی کوشش تھی کہ سربراہی اجلاس میں بھارت کی شرکت ہو، جیسے میں بطور وزیرخارجہ بھارت گیا تھا ویسے بھارتی وزیر خارجہ آج پاکستان میں موجود ہیں،بطور وزیر خارجہ پچھلے ایس سی او اجلاس میں کردار ادا کیا ، ایس سی او کا سربراہی اجلاس بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کیلئے ایس سی او اجلاس کی قیادت کرنا فخر کی بات ہے ، پاک بھارت دوطرفہ تعلقات میں مشکلات ہیں، ایس سی او کے قوانین کے مطابق دو طرفہ مسائل نہیں اٹھائے جاسکتے ، دیگر فورمز موجود ہیں جہاں دونوں ممالک اپنے دوطرفہ ایشوزاٹھاسکتےہیں
ایس سی او اجلاس،اعلامیہ پر دستخط،صدارت روس کے سپرد
ایس سی او اجلاس، رکن ممالک کے سربراہان کی غیر رسمی ملاقات،گفتگو
وزیراعظم نے ایس سی او کی صدارت کی جو ایک اعزاز ہے،عطا تارڑ
ایس سی او اجلاس، بھارتی وزیر خارجہ کی مارننگ واک کی تصویر وائرل
پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت: اہم ملاقات کے نتائج
چین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار جاری رہے گا: چینی وزیراعظم
آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ
ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب
ایس سی او اجلاس،بھارت بھی پاکستان کی کامیابی پر معترف
ایس سی او اجلاس،معاشی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہے، وزیراعظم








