ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نےکہا ہےکہ پنجاب میں اس وقت سیلابی صورتحال نہیں تاہم آنے والے دنوں میں مزید بارش متوقع ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین اپنے گھروں کو واپس جارہے ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروے جاری ہے، سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کاکام بھی جاری ہے، سیلاب سے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں، پنجاب میں اس وقت سیلابی صورتحال نہیں، دریاؤں کی صورتحال اب معمول کے مطابق ہے تاہم دریائے ستلج میں بھارت سے مزید پانی آنے کا امکان ہے، دریائے راوی میں بھی بھارت سے 35 ہزارکیوسک پانی آنےکاامکان ہے، آنے والے دنوں میں مزید بارش متوقع ہے،سیلاب متاثرہ 27 اضلاع میں نقصانات کا جائزےکے لیے سروے جاری ہے، مختلف اداروں پر مشتمل ٹیمیں سروے شفافیت کےساتھ کر رہی ہیں، چندعلاقوں میں پانی کھڑاہونےکےباعث مشکلات کا سامنا ہے۔