کراچی میں پولیس نے وفاقی حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے میٹرو ون نیوز کے اینکر امتیاز علی میر کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں شہر میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد مشتبہ عناصر کے خلاف کی گئیں۔ پولیس اعلامیے میں بتایا گیا کہ 21 ستمبر 2025ء کو کراچی کے علاقے کالا بورڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں سینئر صحافی امتیاز علی میر جاں بحق جبکہ ان کے بھائی میر محمد صلاح شدید زخمی ہوئے تھے۔تحقیقات کے دوران پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے، جن کے نتیجے میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سید اجلال زیدی، شباب، احسن عباس اور فراز احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چار عدد 9 ایم ایم پستول بمعہ زندہ راؤنڈز اور 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزمان کالعدم تنظیم لشکرِثاراللہ سے تعلق رکھتے ہیں اور شہر میں مزید دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اپنے غیر ملکی روابط اور تنظیم کے ایک سرکردہ رہنما کے بیرونِ ملک موجود ہونے کا بھی اعتراف کیا، جہاں سے انہیں مالی معاونت اور ٹارگٹ فراہم کیے جاتے تھے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کورنگی پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی پر تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا

سیالکوٹ: باغی ٹی وی میں نئے نمائندوں کی شمولیت، مثبت اور عوامی خدمت پر مبنی صحافت کے نئے عزم کا آغاز

Shares: