لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اے آر وائی نیوز سے منسلک سینئر صحافی و اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کی گرفتاری پر وضاحت دے دی۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے لاہور نے گرفتار کیا، وہ کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو مقدمے میں مطلوب تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ چوہدری غلام حسین نے 2003 میں جعلی دستاویز پر بینک سے قرض لیا تھا، انہوں نے بینک سے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کا قرض لیا تھا، مقدمے میں چوہدری غلام حسین کے 2 بیٹے بھی اشتہاری ہیں۔
خیال رہے کہ چوہدری غلام حسین کو لاہور میں ایک کافی شاپ سے حراست میں لیا گیا۔
اے آر وائی نیوزکےاینکر پرسن چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا۔اس حوالے سےاے آر وائی نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کے بیٹے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والد کو گلبرگ میں کافی شاپ سے تحویل میں لیا گیا ہے۔
چوہدری غلام حسین کے بیٹے نے بتایا کہ والد کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کے تیس سے چالیس لوگ آئے تھے۔
[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”560806″ /]
اس حوالے سے سنیئراینکرمبشرلقمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ چوہدری غلام حسین کو گرفتار کرلیا گیا ہے
Ch Ghulam Hussain Arrested by FIA
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) October 27, 2022
عمر غلام حسین نے بتایا کہ والد صاحب کو کسی پرانے کیس میں تحویل میں لیا گیا ہے جو کافی پہلے ختم ہوچکا ہے۔چوہدری غلام حسین کے بیٹے کا کہنا ہے کہ کہا جارہا ہے کہ والد کو ایف آئی اے آفس لے جایا گیا ہے۔