قصور
چند ماہ قبل قتل ہونے والے  اندھے قتل کا سراغ لگا، بیوی، بیٹا، بیٹی اور بہو قاتل نکلے،ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل اندھے قتل کا واقعہ تھانہ سرائے مغل کے علاقہ میں پیش آیا تھا
تقریباً 5 ماہ قبل شہری محمد ریاست کے اندھے قتل کا وقوعہ پیش آیا تھا جس میں قاتل  مقتول کی بیوی، بیٹا، بیٹی اور بہو ہی نکلے
تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے
6 جون کو ہنجرائے خورد کے رہائشی محمد ریاست کو رات کو ساڑھے تین بجے سوتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس پر تھانہ سرائے مغل پولیس ایس ایچ او محمد طارق کی سربراہی میں موقعہ پر پہنچی اور مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا
ڈی ایس پی پتوکی طاہر صدیق کی خصوصی ہدایت پر نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ سرائے مغل پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے دوران تفتیش شک گزرنے پر مقتول کی بیوی طلعت بی بی، بیٹے شاہد اور بہو اللہ معافی کو شامل تفتیش کیا جنہوں نے دوران تفتیش محمد ریاست کو قتل کرنے کا انکشاف کیا اور  بتایا کہ ریاست گھر میں بیٹی اور بہو کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور اپنی بیٹی اور بیٹے کا گھر بسنے نہیں دے رہا تھا جس پر چاروں نے ملکر ریاست کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور وقوعہ کی رات مقتول کی چائے میں نیند والی گولیاں ملا کر سلا دیا اور پھر رات کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا
تھانہ سرائے مغل پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اندھے قتل کا کیس حل کر کے ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کیا جس پر اہلیان علاقہ نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا








