اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے شہری نے اندراج مقدمہ کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش گھر سے ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج کروانے کے لیے شہری نے سٹی کورٹ میں درخواست دائر کردی، شہری شاہز یب سہیل نے درخواست میں کہا ہے کہ حمیرا اصغر علی کی موت طبعی نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے، پولیس نے بھی واقعے کو تشویش ناک بتایا ہےحمیرا اصغر شوبز سے وابستہ بااثر شخصیت تھیں، اس واقعے کی وجہ سے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے، اور وقوعہ کی ویڈیو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسا ان کا قتل کیا گیا ہو ، اداکارہ کے خاندان کا ان سے قطع تعلق بھی حیرت میں مبتلا کرتا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمے میں مرحومہ کے خاندان کو بھی نامزد کرکے تحقیقات کرائی جائیں،شہری شاہزیب سہیل نے درخواست میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا ۔
لیاری میں غیر محفوظ عمارتوں کو خالی کروانے کا کام جاری ہے، شرجیل میمن
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے اُس وقت ملی تھی، جب پولیس عدالتی حکم پر مکان مالک کی شکایت پر فلیٹ خالی کرانے پہنچی تھی ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی سید اسد رضا نے بتایا تھا کہ پولیس ٹیم نے جب فلیٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا تو اندر سے کوئی جواب نہیں ملا، جس کے بعد دروازہ توڑ کر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش ملی تھی۔
پوسٹ مارٹم کرنے والی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق لاش گلنے سڑنے کے انتہائی مرحلے میں داخل ہو چکی تھی اور اس قدر مسخ ہو گئی تھی کہ فوری طور پر موت کی وجہ بیان کرنا ممکن نہیں، پولیس اداکارہ کی موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔
خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دینے کی تقریب