انیل مسرت کا پنجاب کیلیے ایسا اعلان کہ ہر شخص دعائیں دے

0
205

برطانوی بزنس مین انیل مسرت نے پنجاب حکومت کے اشتراک سے ہر ڈویژن میں ہسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے انیل مسرت نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر انیل مسرت نے پنجاب کے ہر ڈویژن میں ہسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے، انیل مسرت کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 9 ڈویژن میں جدید اسپتال بنائیں گے،ان اسپتالوں کی اونرشپ کیلیے کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے گا،

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت عام آدمی کو بہتر طبی سہولتیں دینےکےجامع پروگرام پرعمل پیرا ہے،ہمارا مقصد عام آدمی کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں دینا ہے، انیل مسرت کی جانب سے ہر ڈویژن میں اسپتال بنانےکا فیصلہ خوش آئند ہے، شعبہ صحت میں نجی شعبےکی شراکت داری اورسرمایہ کاری کاخیرمقدم کریں گے.

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ملتان میں اربوں روپے کی لاگت سے نشتر2 اسپتال بنایا جا رہا ہے،ڈیرہ غازی خان میں کارڈک اسپتال کے منصوبے پر کام جاری ہے،دور دراز علاقوں میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنائے جا رہے ہیں،سرمایہ کارپنجاب میں سرمایہ کاری کےمواقع سےفائدہ اٹھائیں،ہرممکن سہولتیں دیں گے.

واضح رہے کہ انیل مسرت پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دوست ہیں،

Leave a reply