اے این ایف اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی مشترکہ طور پر ’’منشیات سے آگاہی سیمینار‘‘ کا انعقاد

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار کے شرکاء نے لوگوں خصوصاً نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے کے لیے سال بھر ایسے سیشنز کے انعقاد پر زور دیا۔انسداد منشیات فورس(ANF) اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کی انسداد تمباکو اور منشیات کنٹرول کمیٹی نے مشترکہ طور پر ’’منشیات سے آگاہی سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا۔

تقریب میں بریگیڈیئر مظہر حسین ریجنل ڈائریکٹر کمانڈنٹ کے پی ، ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی، ممبر انسداد تمباکو اینڈ ڈرگ کنٹرول کمیٹی KMU ضیاء الحق سرحدی، چیئرمین اینٹی ڈرگ کنٹرول کمیٹی KMU ڈاکٹر محمد علی نے شرکت کی۔ حاجی بہادر ڈپٹی ڈائریکٹر اے این ایف کے پی، واجد یوسف، مختلف سکولوں کے طلباء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی شرکاء نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے استعمال کے خلاف نعرے درج تھے اور اس لعنت کے تدارک کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر اینٹی ٹوبیکو ڈرگ کنٹرول کمیٹی کے ایم یو ضیاء الحق سرحدی نے کہا کہ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے ایسی سرگرمیاں سال بھر باقاعدگی سے ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے جس سے ہماری نوجوان نسل متاثر ہو رہی ہے جس کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

ضیا سرحدی نے خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے منشیات کی سمگلنگ کے خلاف ٹاسک فورس کی تشکیل کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک درست اقدام ہے اور وقت کی ضرورت تھی جو کے پی حکومت نے اٹھایا۔

ڈائریکٹر اے این ایف، بریگیڈئر مظہر حسین ن کہا کہ جب منشیات کے استعمال کی بات آتی ہے تو نوجوان معاشرے کا سب سے زیادہ متاثرہ طبقہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ منشیات بنیادی طور پر پڑوسی ممالک سے اسمگل کی جاتی ہیں، اکثر نابالغوں کو نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ڈومیسٹک ماحول کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات فورس (ANF) انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں کر رہی ہے اور منشیات فروشوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ آج تک سمگلنگ کی 96% کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں، اور کم از کم 7,000 منشیات کے سمگلروں کے اثاثے ضبط کیے جا چکے ہیں۔

چیئرمین اینٹی ڈرگ کنٹرول کمیٹی کے ایم یو، ڈاکٹر حاجی بہادر نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ منشیات کے استعمال سے نمٹنے کے اپنے عزم کے تحت، کے ایم یو نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں منشیات اور تمباکو کے استعمال سے متعلق ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی پالیسی اپنائی ہے۔ یہ پالیسی اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF)، غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) اور معروف بحالی مراکز کے پیشہ ور افراد کے ساتھ مل کر پورے تعلیمی سال میں مسلسل آگاہی مہم بشمول سیمینارز، ورکشاپس اور لیکچرز کا پابند کرتی ہے،

Comments are closed.