اے این ایف کی کارروائیاں،17 ملزمان گرفتار،97 کلو سے زائد منشیات برآمد
اے این ایف نے منشیات فروشوں کیخلاف 15کارروائیوں میں 17 ملزمان کو گرفتار کر کے 97 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی و منشیات سمگلنگ کیخلاف ملک گیر 15 کارروائیوں کے دوران 2کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 94.806کلو منشیات برآمد کر کے 17ملزمان گرفتارکر لئے۔ترجمان کے مطابق جوہر ٹاؤن لاہور میں یونیورسٹی کے قریب سے 6کلو گرام چرس برآمدکرکے 3ملزمان کو گرفتارکیا گیا، اسلام آباد میں جاپان روڈ پر یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 300گرام آئس اور 25نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں،راولپنڈی میں لالہ زار روڈ پر یونیورسٹی کے قریب دو ملزمان سے 200گرام چرس برآمدکی گئی،اسلام آباد ایئرپورٹ پر دمام جانیوالے مسافر سے 706گرام ہیروئن،لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر سے 900گرام آئس جبکہ ملائیشیاء جانیوالے مسافر سے 2کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی،ایم ون اسلام آباد کے قریب تین کارروائیوں میں دو خواتین سمیت ملزم سے 10کلو 800گرام چرس برآمدکی گئی۔موٹر وے ٹول پلازہ پشاور کے قریب گاڑی سے 48کلوگرام چرس اور 14کلو 400گرام افیون،موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب دوسری کارروائی میں گاڑی سے 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتارکیا گیا،رنگ روڈ پشاور کے قریب دو کارروائیوں میں دو ملزمان سے 1کلو ہیروئن اور2کلو 400گرام چرس برآمدکی گئی۔جی ٹی روڈ ملتان پر دو ملزمان سے 1کلو گرام آئس،کراچی میں کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل سی20 کتابوں میں جذب شدہ 14کلو 500گرام آئس برآمدکی گئی۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
قائداعظم ٹرافی ،کراچی بلوز نے کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا
تاریخی جگہوں پر شہریوں کے لئے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا، میئر کراچی
سندھ ہائی کورٹ کے توہین عدالت کی درخواست پرحکومت سندھ ودیگر کو نوٹس جاری
وزیراعلیٰ سندھ نے 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
کراچی:گاڑی ٹکر سے نجی ٹی وی چینل کا کارکن جاں بحق، ڈمپر نے نوجوان کچل دیا