مزید دیکھیں

مقبول

190 ملین پاؤنڈز وفاق کو مل گئے،ان پیسوں سےدانش یونیورسٹی بنائیں گے،وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش...

لنڈی کوتل:پاک افغان جرگے میں طورخم بارڈر کھولنے پر سیز فائر کا اتفاق

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)خیبر میں پاک افغان طورخم...

خواتین کا عالمی دن، صبا قمر دیہی خواتین کے پاس پہنچ گئیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر...

خیرپور: ٹائر پھٹنے سے رکشہ درخت سے جا ٹکرایا، 35 سالہ شخص جاں بحق

اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) حاصل پور...

اے این ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنےکی کوششیں ناکام بنا دیں

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے سعودی عرب، امارات اور برطانیہ منشیات اسمگل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی: ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کےمطابق اے این ایف کی ملک بھرمیں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں،اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر ابوظبی جانےوالے بنوں کے رہائشی مُلزم کے پیٹ سے 5 چرس بھرے کیپسولز برآمد ہوئےایک اور کارروائی میں اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب افغان باشندے سے 3 کلو 600 گرام چرس برآمد کرلی گئی علاوہ ازیں سلام آباد 26 نمبر چونگی کے قریب پشاورکے رہائشی ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی-

لاہور میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کے الزام میں بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار

جبکہ راولپنڈی چاندنی چوک میں واقع نجی کوریئر آفس میں برمنگھم بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو 200 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ادھر اے این ایف اوراے ایس ایف نے لاہور انٹرنیشنل ائرپورٹ پرایک مشترکہ کارروائی میں شارجہ جانےوالےاوکاڑہ کے رہائشی 3 ملزمان کا گروہ گرفتار کرلیا ایک ملزم کے پیٹ سے 104 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کئے گئے-

اسی طرح کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے سعودی عرب جانے والے چنیوٹ کے رہائشی ملزم سے ہاٹ پاٹ میں چھپائی گئی 2 کلو 71 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی جبکہ دالبندین میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 22 کلو چرس برآمد کی گئی اے این ایف اور ایف سی کی نوشکی میں مشترکہ کارروائی کے دوران 416 کلو چرس برآمد کی-

ٹھٹھہ:گجو شہرمیں پولیس کی کارروائی، منشیات پیکنگ فیکٹری پکڑلی،1 گرفتار

اے این ایف حکام نے گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔