اسلام آباد:اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور عبدالمالک انٹرچینج، پنجگور اور باچہ خان ایئرپورٹ پر کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کوئٹہ:لاکھوں روپےکا فراڈ کرنیوالاملزم جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پکڑا گیا
اے این ایف کی ٹیم نے عبدالما لک انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کار سے 64 کلو 800 گرام چرس اور 7 کلو 200 گرام افیون برآمد کرلی، ٹیم نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں افغان باشندہ بھی شامل ہے۔
پنجاب میں سود لینےپر10سال کی سزا مقرر کی ہے:پرویز الہیٰ
ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف اور اے ایس ایف کی ٹیموں نے باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فلائٹ نمبر EK 637 سے مانچسٹر جانے والے ملزم کے بیگ سے 946 گرام چرس برآمد کرلی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جو کہ آزاد کشمیر کا رہائشی ہے۔
کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار
اسی طرح اے این ایف نے پنجگور میں کارروائی کرتے ہوئے مشکوک اور غیر رجسٹرڈ شدہ موٹر سائیکل سے 10 کلو چرس برآمد کرلی، ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا ہے۔