مزید دیکھیں

مقبول

اے این ایف سندھ کی سپر ہائی وے کراچی پر کارروائی

کراچی: اے این ایف سندھ کی سپر ہائی وے کراچی پر کارروائی۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے کراچی پر اے این ایف سندھ انٹیلجنس کی اطلاع پر کاروائی عمل میں لائی گئی اور ایک کار جو سپر ہائی وے سے گذر رہی تھی اطلاع پر کار کو روکا گیا اور چھاپہ مارا گیا تو دوران تلاشی سوزوکی کلٹس کار سے 350 گرام کوکین برآمد ہوئی برآمدشدہ کوکین کار کی ڈرائیونگ سیٹ میں چھپائی گئی تھی جس کو ایک ایک گرام پیکٹوں کی شکل میں چھوٹی ڈبیوں میں ذخیرہ کیا گیا تھا۔
کار میں سوار لودھراں کے رہائشی محمد اجمل ساغر نامی ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ دوران تفتیش گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اے این ایف ٹیم نے مزید کارروائی کرتے ہوئے قیوم آباد کراچی میں واقع سرسید ہسپتال کے قریب چھاپہ مارا۔ دورانِ چھاپہ گرفتار ملزم کے دوسرے ساتھی لودھراں کے رہائشی محمد الیاس نامی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ اے این ایف گلشن اقبال کراچی میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔