لیہ،باغی ٹی وی .اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ جنگلی حیات وسیم حیدر خان نے کہا ہے کہ جانوروں کی لڑائی پر سخت پابندی عائد ہے۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے ایک ملاقات میں بتایا کہ تھانہ پیر جگی کی حدود میں کتوں اور جنگلی سور کو لڑانے کے پروگرام کی مبینہ اطلاعات ملی ہیں جس کے خلاف محکمہ کی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں کسی صورت جانوروں کی لڑائی کی اجازت نہیں اور جنگلی جانور رکھنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے جانور قبضہ میں لے لیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کے ظالمانہ دنگل بارے فورآ محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دیں۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں