فلم”اینیمل” کے اداکار نے لڑکی کی جان بچا لی

دہلی کی سکھ برادری نے منجوت کو اعزاز سے نوازا اور سول سروس کے امتحان کے لئے ان کی کوچنگ فیس ادا کرنے کا وعدہ کیا
0
131
showbiz

بالی ووڈ کی فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور کے کزن کا کردار ادا کرنے والے منجوت سنگھ نے ایک بار اپنی جان پر کھیل کر خودکشی کرنے والی ایک نوجوان لڑکی کو بچایا تھا،جس کی ویڈٰو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

باغی ٹی وی: انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق اداکار منجوت سنگھ کی ایک پرانی ویڈیو آن لائن سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک لڑکی کو خودکشی کی کوشش کرنے سے بچا رہے ہیں 2019 کی ویڈیو میں منجوت نے ایک لڑکی کی جان بچائی جس نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی اداکار کی یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلڈنگ کی چھت سے چھلانگ لگانے والی لڑکی کو بچایا اس وقت اداکار گریٹر نوئیڈا کی شاردا یونیورسٹی میں بی ٹیک کی پڑھائی کر رہے تھے۔

اداکاراؤں کو جسم دکھانے والے لباس نہیں پہننے چاہئیں،اداکار بلال

ہندوستان ٹائمز کے ساتھ بات چیت میں منجوت سنگھ نے واقعہ کے بارے میں بتایا کہ لڑکی دھمکی دے رہی تھی کہ اگر کوئی اس کے قریب آیا تو وہ چھلانگ لگا دے گی، اس دوران ’میں نے بات چیت شروع کی اور پوچھا کہ کیا اسے کوئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا یا کوئی اختلاف تھا اس نے اپنی ماں سے جھگڑےکا ذکر کیا، میں محتاط انداز میں اس کے قریب چلا گیا تاہم، جیسے ہی میں قریب پہنچا، تو اس نے چھلانگ لگا دی‘ تاہم انہوں نے لڑکی کی جان بچا لی۔

عفان وحید کی ساتھی اداکارہ کے ساتھ شادی کی خبروں پر وضاحت

https://x.com/ramindersays/status/1158061282811006978?s=20
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ کے بعد دہلی کی سکھ برادری نے منجوت کو اعزاز سے نوازا اور سول سروس کے امتحان کے لئے ان کی کوچنگ فیس ادا کرنے کا وعدہ کیا۔

پاکستان سُپر لیگ 9 کا شیڈول جاری

Leave a reply