لیہ ۔انیمل پورنوگرافی سیکنڈل میں ایک پٹواری بھی شامل، تمام ملزمان گرفتار
لیہ ۔انیمل پورنوگرافی سیکنڈل میں ایک پٹواری بھی شامل، تمام ملزمان گرفتار،ملزم شوکت حیات کو ضمانت مسترد ہونے پر پولیس نے گرفتار کر لیا
باغی ٹی وی رپورٹ۔ملتان ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر احسان صادق کے حکم پر لیہ پورنوگرافی کیس کے تمام ملزمان گرفتارکرلیاگیا ہے ۔ملزم شوکت حیات کو ضمانت مسترد ہونے پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والاملزم شوکت حیات محکمہ مال میں پٹواری ہے۔ ایس پی رب نواز تلہ نے کہاکہ لیہ پورنوگرافی کیس میں کامیابی پر اللہ پاک کا شکر گزار ہوں۔ ایڈیشنل آئی جی نے کہا اس کیس میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کر کے ملزمان کو کڑی سزا دلوائی جائے۔