ڈزنی اسٹوڈیو کا مولان کے بعد اینیمیٹڈ فلم ’سول‘ کو بھی آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان

0
40

ہا لی وڈ کے معروف اسٹوڈیو ڈزنی نے کورونا وائرس کے باعث ان کی آنے والی فنٹیسی اینیمیٹڈ فلم ’سول‘ کو بھی اسٹریمنگ ویب سائٹ ڈزنی پلس پر ریلیز کرنے کیا تصدیق کی ہے-

باغی ٹی وی :اس وقت امریکہ اور یورپ سمیت دنیا کے تمام ممالک میں بہت سارے سینما گھر کورونا کی وبا کے باعث بند ہیں سینما کے بند ہونے اور لوگوں کی جانب سے خوف کے باعث تھیٹرز میں فلموں کو نہ دیکھے جانے کے بعد ڈزنی نے اپنی معروف اینیمیٹڈ فلم کو بھی آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فنٹیسی اینیمیڈ فلم ’سول‘ کو رواں برس 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ڈزنی پلس پر ریلیز کیا جائے گا۔

’سول‘ کو ابتدائی طور پر رواں برس جون میں تھیٹرز میں ریلیز کیا جانا تھا مگر وبا کے باعث فلم کی نمائش رواں برس نومبر تک روک دی گئی تھی لیکن اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ فلم کو بھی اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ریلیز کیا جائے گا۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا ، "سول” صرف ان سینما گھروں میں چلائی جائے گی جہاں ڈزنی پلس فی الحال دستیاب نہیں ہے یا جلد نہیں ہوگا۔

ڈزنی پہلی مرتبہ فلموں کی ریلیز کے لئے نئے طریقوں کی جانچ کررہی ہے جبکہ کورونا وائرس وبائی امراض نے سینما گھروں خصوصا ریاستہائے متحدہ میں ٹائم کو محدود کردیا۔ کمپنی ڈزنی پلس میں زیادہ سے زیادہ صارفین کو راغب کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس نے دنیا بھر میں 60 ملین سے زیادہ صارفین کو سائن اپ کیا ہے۔

اس سال ڈزنی کے علاوہ بھی دیگر پروڈکشن کمپنیوں نے متعدد فلموں کی نمائش یا تو روک دی ہے یا پھر انہیں اسٹریمنگ ویب سائٹس پر ریلیز کردیا ہے۔

ڈزنی پلس کو گزشتہ برس ہی متعارف کرایا گیا تھا اور ایک سال میں اس کے سبسکرائبرز کی تعداد 6 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے۔

ڈزنی پلس بھی نیٹ فلیکس اور ایپل پلس ٹی وی کی طرح پیسوں کے عوض خدمات فراہم کرتی ہے اور ڈزنی اسٹوڈیو زیادہ سے زیادہ فلمیں اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ریلیز کرکے کمائی کے نئے طریقے تلاش کرنے میں مصروف ہے۔

اینیمیٹڈ فنٹیسی فلم ’سول‘ ڈزنی کے پکسر اینیمیشن اسٹوڈیو کی 26 ویں فلم ہے، اس سے قبل پکسر کی ریلیز کی گئی تقریبا تمام ہی فنٹیسی اینیمیٹڈ یا سپر ہیرو فلمیں شائقین کا خوب توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

پکسر کے تحت ’ٹائی اسٹوری، فائنٹنگ نینو، دی انکریڈیبلز، کارز، کوکو، اور آن ورڈ‘ جیسی معروف فلم سیریز بھی ریلیز کی جا چکی ہیں، جن میں سے ’ٹائی اسٹوری‘ کی چار جب کہ ’دی انکریڈیبلز‘ اور ’کارز‘ سمیت دیگر چند فلموں کی دو دو فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں۔

فنٹیسی اینیمیٹڈ فلم ’سول‘ کی کہانی ایک ہائی اسکول کے میوزک ٹیچر اور اس کے طالب علم کے گرد گھومتی ہے، فلم میں اسکول ٹیچر اپنے طالب علم کے روح کو اس کے جسم سے الگ کردیتا ہے۔

فلم میں کائنات کا ایک اور سیارہ بھی دکھایا گیا ہے، جہاں فلم کے کردار پہنچنے کے بعد اسے جنت سمجھ بیٹھتے ہیں مگر وہ جنت نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ ’سول‘ سے قبل گزشتہ ماہ ستمبر میں ڈزنی نے اپنی میگا بجٹ تاریخی لائیو ایکشن تھرلر فلم ’مولان‘ کو بھی ڈزنی پلس پر ریلیز کیا تھا اس معاملے میں ، کمپنی نے "مولان” دیکھنے کے لئے ڈزنی پلس کے صارفین سے اضافی 30 ڈالر وصول کیے تھے۔

ڈزنی نے کہا کہ مارکیٹوں میں ڈیبیوٹ فلموں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مشن امپوسبل 7 کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کے چلتی ٹرین پر خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو…

نو ٹائم ٹو ڈائی: جیمز بانڈ فلم کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی

Leave a reply