سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کا ماہانہ (741)واں اجلاس بمقام زچہ بچہ ہسپتال پسرور روڈ ڈسکہ زیر صدارت میاں سعید احمد صراف گزشتہ روز منعقد ہوا۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے جسکی سعادت حافظ عبدالغفار نے حاصل کی۔نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت انوار احمد سیال نے حاصل کی۔جنرل سیکرٹری محمد انور مغل نے گزشتہ ماہانہ اجلاس ماہ فروری کی کاروائی پیش کی، جسکی توثیق کر دی گئی۔

فنانس سیکرٹری انوار احمد سیال نے اپنی رپورٹ میں آمدن و اخراجات ماہ فروری 2024 کا گوشوارہ پیش کیا،بعد از بحث جسکی منظوری دے د ی گئی۔ سیکرٹری نشرو اشاعت سہیل سلمان ٹھروہی نے اپنی رپورٹ میں اخبارات کے تراشے پڑھ کر سنائے۔

اجلاس میں انجمن خدمت خلق کے زیر انتظام چلنے والے وٹالیاں سینٹر میں لڑکیوں کے لئے بیو ٹیشن وغیرہ کے کورسز کے لئے باقاعدہ کلاسزشروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ممبران نے ڈسکہ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے تھوس اقدامات کرے۔جنرل سیکرٹری نے تمام ممبران سے گزارش کی کہ ماہ مقدس جاری ہے تمام ممبران ادارے کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈ ریزنگ کریں۔

اجلاس میں انجمن خدمت خلق کے سابقہ جنرل سیکرٹری محمد امین ٹھر وہی مرحوم کے جواں سالہ بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور اس کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔

اجلاس کے میزبان محمد محمود الحسنین ایڈووکیٹ کی طرف سے تمام ممبران کو افطاری کروائی گئی اور حاجی عبدالرحمان بہگل کی دعائے خیر کے بعد اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا

Shares: