ڈسکہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک عمران سے)انجمن خدمت خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کا ماہانہ(744 واں)اجلاس زیر صدارت صدر میاں سعید احمد صراف بمقام زچہ بچہ ہسپتال پسرور روڈ ڈسکہ گزشتہ روز منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پا ک سے ہوا جسکی سعادت محمد شاہ نواز مغل نے حاصل کی۔ نعت رسول ِ مقبول ﷺ کی سعادت انوار احمد سیال نے حاصل کی۔
جنرل سیکرٹری محمد انور مغل نے گزشتہ ماہانہ جلاس ماہ اپریل کی کاروائی پیش کی، جسکی متفقہ طور پر توثیق کر دی گئی۔ فنانس سیکرٹری انوار احمد سیال نے اپنی رپورٹ میں آمدن و اخراجات ماہ اپریل کا گوشوارہ پیش کیا، بعد بحث جسکی منظوری دے دی گئی۔
سیکرٹری نشرو اشاعت سہیل سلمان ٹھروہی نے اپنی رپورٹ میں گزشتہ ماہانہ اجلاس کی شائع شدہ خبریں پڑھ کر سنائیں، ان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
اجلاس میں ممبران نے ورلڈ بنک کے تعاون سے ڈسکہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو سراہا، اور انتظامیہ کے مطالبہ کیا کے ان کاموں کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے۔
اجلاس میں صدر نے تمام ممبران سے ادارے کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈ ریزنگ کرنے کا کہا۔اجلاس میں کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔آخر میں قاری محمد احسن رضا کی دعائے خیر کے بعد اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔