حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 178 روپے 27 پیسے ہو گئی ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 8 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 162 روپے 37 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتیں رات بارہ بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔
رتی گلی بیس کیمپ میں پھنسے 700 سے زائد سیاح محفوظ مقام پر منتقل
برسلز میں بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ، بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج
برسلز میں بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ، بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج
18 سے 22 اگست: ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی