ڈیرہ غازیخان :سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام ، نئی ترقیاتی سکیموں بارے اجلاس منعقد ہوا

ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹرشاہد خان ) ڈیرہ غازیخان میں سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام2024-25 کی نئی ترقیاتی سکیموں بارے اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے تمام محکموں کو جلد ورکنگ مکمل کرنے کا حکم،بڑی سڑکوں کی تعمیر کیلئے آبادی،ٹریفک فلو کو مدنظر رکھا جائے گا۔نئی سکیموں کیساتھ آن گوئنگ سکیموں کیلئے بھی فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائیگا۔

ڈیرہ غازیخان شہر کا سب سے بڑا سیوریج ایشو حل ہوگا۔آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے مفاد عامہ کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔حکومتی فنڈز کے درست مصرف کیلئے افسران کو سائٹس کا معائنہ کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔اجلاس میں ہائی وے، بلڈنگز،پی ایچ ای،کے ایس ڈی اے،پی ایچ اے،انہار،سپورٹس،سکولز و ہائر ایجوکیشن کی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے آن گراؤنڈ پلاننگ کی جائے،ادارہ سربراہان محنت کریں،آن گوئنگ سکیموں کے جاری کاموں میں کوالٹی کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر نے کہا سکولوں کی سکیموں کی سخت جانچ پڑتال کی جائے،بنیادی ہیلتھ یونٹس میں پبلک ڈیٹا کو ضرور ملحوظ خاطر رکھا جائے،

ڈیرہ غازیخان کے باسیوں کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کیلئے کام جاری رکھا جائے،سیلاب سے بچاؤ کیلئے انہار سکیموں پر زیادہ کام کرنیکی ضرورت ہے،مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ سپورٹس کی سکیموں میں نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے،واٹر فلٹریشن سکیموں کیلئے فنڈز ضائع نہیں کرنے دونگا،یونین کونسلوں میں صفائی و ستھرائی کیلئے منظم حکمتِ عملی بنائی جائے،سیکٹر وائز نئی سکیموں کیلئے بار بار اجلاس بلائے جائینگے۔

اجلاس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ محمداسد چانڈیہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیر مسلم،ڈی جی پی ایچ اے قدسیہ ناز،ڈاکٹر ادریس لغاری،عبدالرحمن،ڈی ایس پی امتیاز چنگوانی،ایکسیئن محمد شفیق،رانا منور اقبال،انجینئر احمد کمال،زرینہ بی بی،ڈاکٹرغلام نظام الدین اوردیگر افسران موجود تھے۔

Comments are closed.