ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی، نامہ نگار احسان اللہ ایاز)بابا گرو نانک یونیورسٹی میں سالانہ اسپورٹس گالا کا شاندار آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ممبرانِ صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر اور خان بہادر ڈوگر تھے، جبکہ صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر محمد افضل نے کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک، نعت رسول مقبول اور قومی ترانے سے ہوا۔ اس کے بعد طلبہ نے شاندار مارچ پاسٹ، بھنگڑا اور ثقافتی پرفارمنسز پیش کیں۔

اسپورٹس گالا میں طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں کھیلوں کو نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے ضروری قرار دیا، جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد افضل نے کہا کہ ایسے مقابلے ٹیم ورک اور اسپورٹس مین شپ کو فروغ دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "جب کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہوں گے۔”









