ڈیرہ غازیخان :سنٹرل جیل میں بے ضابطگیوں پر سپرنٹنڈنٹ جیل کا ایکشن،تحقیقات آغازکردیاگیا

سپرنٹنڈنٹ کی اجازت اور بغیر شیڈول سزائے موت قیدی ہوتے ہوئے بھی رشوت کے عوض غیر قانونی طور پر ملاقات کرائی گئی

ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی ) سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان میں بے ضابطگیوں پر سپرنٹنڈنٹ جیل متحرک، نئے تعینات ہونے والے سپرنٹنڈنٹ جیل محمد زبیر چیمہ کا حوالاتیوں کے ملاقات شیڈ پر چھاپہ، بغیر شیڈول کے سزائے موت کا قیدی حوالاتیوں کے ہمراہ ملاقات کرتے ہوئے پکڑا گیا، سزائے موت کے قیدی خالدحسین نے پہلے خود کو عمرقید کی قیدی ظاہر کیا مگر ریکارڈ پڑتال سے خالد حسین عمر قید نہیں سزائے موت کا قیدی نکلا اور جھوٹ ثابت ہونے پر دوبارہ پکڑ لیا، سپرنٹنڈنٹ جیل نے اختیارات سے تجاوز کرنے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اسد طارق سمیت دیگر ملوث ملازمیں کیخلاف اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل محمد افضل کو انکوائری افسر مقرر کر دیا، سپرنٹنڈنٹ جیل محمد زبیر چیمہ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 24 جون 2023 کو ملاقات کرنے والے حوالاتیوں کے شیڈ میں جاکر اچانک چھاپہ مارا جہاں پر ایک قیدی وردی میں ملبوس خالد حسین بھی شیڈول سے ہٹ کر ملاقاتیوں میں شامل ہونے پر اس نے دریافت پر بتلایا کہ وہ عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جس کی سپرنٹنڈنٹ جیل نے ریکارڈ کا ملاحظہ کیا تو معلوم ہوا کہ خالد حسین بلاک نمر 6 میں سزائے موت کا قیدی ہے سزائے موت کے قیدی ہفتے میں ایک بار شیڈول کیمطابق بروز سوموار کو ہی ملاقات کر سکتے ہیں لیکن بغیر سپرنٹنڈنٹ کی اجازت اور بغیر شیڈول سزائے موت قیدی ہوتے ہوئے غیر قانونی طور پر حوالاتیوں کے ملاقات کے دوران ہی حوالاتیوں کے ساتھ شیڈ میں موجود ہو کر ملاقات کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل زبیر چیمہ نے ملازمین کے ہمراہ جاکر حوالاتیوں کے ملاقات شیڈ پر موجود دوہرے قتل میں دو بار سزائے موت قیدی خالد حسین ولد الہیٰ بخش کو پکڑا اور خالد حسین سمیت ملاقات کرنے والے افراد سے پوچھ گچھ کرنے پر معلوم ہوا کہ دو بار سزائے موت کے قیدی خالد حسین کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اسد طارق نے رشوت کے عوض سپرنٹنڈنٹ جیل کی اجازت کے بغیر جعل سازی کے ذریعے شیڈول سے ہٹ کر ملاقات کیلئے دو بار سزائے موت کے قیدی کو بلوا کر ملاقات کروا رہا تھا جس پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے فوری طور پر اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل محمد افضل کو انکوائری افسر مقرر کردیا تاکہ اختیارات سے تجاوز کرنے اور بغیر شیڈول دو بار سزائے موت کے قیدی کی ملاقات کرانے والے ذمہ دار جیل ملازمین اور عہدیداروں کیخلاف بعد تحقیقات تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اسد طارق اور انکے ماتحت مافیا کی طرف سے جیل کے اندر موجود حوالاتیوں اور قیدیوں کو مختلف حربے استعمال کرکے ان سے ناجائز طور پر رشوت وصول کرنے اور اختیارات سے تجاوز کرنے سمیت بے ضابطگیوں کے انکشافات پر 6 ملازمین کو ڈیرہ غازی خان سنٹرل جیل سے ملتان اٹیچ کر دیا گیا ساتھ ہی ڈی آئی جی جیل خانہ جات ریجن ڈیرہ غازی خان میاں سالک جمال ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈی جی خان جیل اسد طارق اور ان کے دیگر کارندوں اور کرپشن میں ملوث ملازمین کیخلاف مختلف قسم کی بے ضابطگیوں اور اختیارات سے تجاوز کرنے سمیت کرپشن کرنے پر تحقیقات کررہے ہیں۔

Leave a reply