وزیراعظم کی جانب سے جاری کفایت شعاری مہم پرعمل کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی ایک اور بڑی بچت

0
27

اسلام آباد : قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے حکومت کی کفایت شعاری مہم پر عمل کرتے ہوئے قومی خزانے میں 1ارب 38 کروڑ 93 لاکھ 94 ہزار روپے کی بچت جمع کرائی ہے۔ قومی اسمبلی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مالی سال 21-2020 کے دوران کی جانے والی بچت ہے جو قومی خزانے میں جمع کرائی گئی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کا منصب سنبھالنے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مسلسل تیسری بار غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اُٹھائے۔اسپیکر اسد قیصر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مالی معاملات کی مسلسل نگرانی اور کفایت شعاری کے لیے وقتاََفوقتاََ خصوصی ہدایات جاری کرتے رہےہیں۔

اسپیکر کی ہدایت پر کفایت شعاری مہم کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں مالی سال 21-2020 میں بڑے پیمانے پر بچت کو ممکن بنایا گیا ہے۔ بچت کا شمار قومی اسمبلی کی کفایت شعاری مہم میں تاریخی اقدامات کے طور پر تصور کیا جائے گا۔

Leave a reply