چترال باغی ٹی وی (گل حماد فارقی کی رپورٹ)چترال میں خودکشی کا ایک اور واقعہ چترال میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ذریہ بی بی دختر محمد حسین سکنہ اورغوچ لشٹ نامعلوم وجوہات کے بنا پر دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا جسے مقامی لوگوں نے دریائے چترال سے نکال کر ریسکیو 1122 ایمبولینس میں فرسٹ ایڈ دے کر D H Q ہسپتال چترال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی اور خالق حقیقی سے جا ملی-
یاد رہے کہ چترال میں نوجوانوں میں خودکشیوں کے رجحان میں اضافہ سال 2010 کے بعد سے دیکھنے میں آیا اوراب تک سینکڑوں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں خودکشی کرکے زندگیوں کا خاتمہ کرچکے ہیں، مگر حکومتی سطح پر تاحال اس مسئلے کو روکنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ اس حوالے سے کوئی تحقیق بھی نہیں ہوئی اور نہ ہی گہرائی سے کسی سرکاری یا غیر سرکاری تنظیم نے اس پر تحقیق کی ہے مگر پولیس کے پاس جو رپورٹ درج ہوتی ہیں ان میں گھریلو تشدد، نفسیاتی مسائل، امتحانات میں ناکامی یا اچھے گریڈ لانے کے لئے گھر والوں کا دباؤ ہی خود کشیوں کی وجوہات ہیں۔

Shares: